9 جنوری  2023ء کو گلشن اقبال1 میں واقع فیضان حسین مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہو ا جس میں عزیر عطاری ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے فیضان حسین مسجد کے نمازی حضرات میں ” مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)