کراچی کے علاقے جناح ٹاؤن کی جامع مسجد اولیاء میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ
14 جون 2023ء بروز بدھ کراچی کے علاقے جناح
ٹاؤن کی جامع مسجد اولیاء میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 جون 2023ء کو غسل میت وکفن کورس کا
سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز
کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں
بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔اس کے علاوہ میت کو کندھا
دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی
نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اقبال ٹاؤن لاہورکی جامع مسجد گلزار مدینہ میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے درمیان
غسل میت وکفن کورس منعقد
کیا گیا جس میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔
اس کے علاوہ میت کو کندھے دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن ذمہ دار نے غسل میت
میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 جون 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں
امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی نیز
غسل میت دینے اور نماز جناز ہ کا طریقہ بھی
بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیصل
آباد فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ
فیصل
آباد فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ، نگران مجلس پاکستان ،
صوبائی ذمہ داران اور اوورسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں پاکستان بھر میں غسلِ
میت کورسز کروانے کے متعلق ذمہ داران کی
رہنمائی کی اور انھیں زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ کورس کروانے کا ذہن د یا جس پر
انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 26 مئی 2023ء کو غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سات دن کا کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل
میت دینے کی فضیلت اور اسکی اہمیت بیان کی
نیز غسل میت دینے کا طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت لیاقت آباد ٹاؤن میں 24 مئی 2023ء کو مکہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مکہ
مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع
پرسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے
کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ اس کے علاوہ نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ اور
تدفین کرنے سے متعلق شرعی مسائل بتائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
لیاقت
آباد ٹاؤن میں 24 مئی 2023ء کو شعبہ کفن
دفن دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بہارِ مدینہ مسجد میں غسلِ میت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہار مدینہ مسجد
کے نمازی اسلامی بھائی اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ،اساتذہ اور ناظم فرید عطاری نے
شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان
کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق
چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
30
مارچ 2023ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت فیضانِ
مدینہ ملتان انصاری چوک میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورکن اور خصوصی اسلامی بھائیوں
سمیت معتکفین نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کو تدفین کا حکم ،تدفین میں شرکت کی فضیلت
،سرکار علیہ
الصلوۃ والسلام
کی لحد مبارک کس صحابی نے بنائی ،قبر میں کن کا جسم سلامت رہے گا ،قبر کی اقسام،تدفین
کا طریقہ، قبر پر مٹی ڈالنے کا طریقہ،قبر پر
اذان دینے اور تبرکات رکھنے کا حکم بتایا۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
حاضرین کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ
: محمد وسیم قادری ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مارچ 2023ء
کو کاک پل اسلام آباد میں حاضری
قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیسر
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دار ظہیر عباس عطاری( اسلام آباد)
نے کورس میں شریک افراد کو حاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی
اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : زون ذمہ دار مزمل عطاری ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مارچ 2023ء کو صدر راولپنڈی میں کفن دفن عملی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پروفیسراور اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے’’ نمازِ
جنازہ اور حاضری قبرستان‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکائے کورس کو کفن
کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ
سمجھایا ۔
ساتھ
ہی قبر پر حاضری کا طریقہ ،کس دن قبرستان
جانا افضل ہے اورسب سے افضل قبرستان کو ن سا ہے اس بارے میں معلومات فراہم کیں نیز
اسلامی بھائیوں کو قبرستان میں داخل ہونے کی دعا بھی یاد کروائی ۔(رپورٹ
: معین عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان
کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami