14 جون 2023ء بروز بدھ کراچی کے علاقے جناح ٹاؤن کی جامع مسجد اولیاء میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتداء میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کے مسائل سیکھنے کی اہمیت بتائی نیز شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)