فیصل آباد  فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ، نگران مجلس پاکستان ، صوبائی ذمہ داران اور اوورسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں پاکستان بھر میں غسلِ میت کورسز کروانے کے متعلق ذمہ داران کی رہنمائی کی اور انھیں زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ کورس کروانے کا ذہن د یا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )