18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اقبال ٹاؤن لاہورکی جامع مسجد گلزار مدینہ میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے درمیان
غسل میت وکفن کورس منعقد
کیا گیا جس میں 12ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔
اس کے علاوہ میت کو کندھے دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن ذمہ دار نے غسل میت
میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز عاشقان رسول کو 12دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)