دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں غسلِ میت  کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)