21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
30
مارچ 2023ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت فیضانِ
مدینہ ملتان انصاری چوک میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورکن اور خصوصی اسلامی بھائیوں
سمیت معتکفین نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کو تدفین کا حکم ،تدفین میں شرکت کی فضیلت
،سرکار علیہ
الصلوۃ والسلام
کی لحد مبارک کس صحابی نے بنائی ،قبر میں کن کا جسم سلامت رہے گا ،قبر کی اقسام،تدفین
کا طریقہ، قبر پر مٹی ڈالنے کا طریقہ،قبر پر
اذان دینے اور تبرکات رکھنے کا حکم بتایا۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
حاضرین کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ
: محمد وسیم قادری ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)