25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 18 اکتوبر 2022ء کو ناظم آباد ٹاؤن نظامیہ مسجد کے اسلامی بھائیوں کو غسل میت کا عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں عزیر عطاری رکن مجلس نے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
اس
کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا طریقہ بتایا۔ ساتھ ساتھ شرکا کو غسل
میت کی فضیلت بتاتے ہوئے غسل میت
دینے کی نیت کرائی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کو ہر ماہ تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن نعیم عطاری ، نظامیہ مسجد کےاسلامی بھائی ، یوسی
اور وارڈ ذمہ دار بھی موجود تھے۔
(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)