25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
15
اکتوبر 2022ء دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے سے پہلے غسل میت
کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔اس میں عالمی
مدنی مرکز میں مختلف مقام سے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس تربیتی سیشن میں یاسر عطاری مدنی سٹی ذمہ دار
شعبہ کفن دفن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں غسل میت کی فضیلت اور اہمیت بیان کرتے ہوئے غسل میت
دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)