کراچی
میں مختلف مقام پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات
میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے بستہ لگایا
.jpeg)
شعبہ کفن
دفن دعوت اسلامی کی جانب سے 26 مئی 2022ء
کو کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماعات میں شعبہ کفن دفن
کے ذمہ دار نے بستہ لگایا جن میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دار اور رکن مجلس فیضان مدینہ
عزیر عطاری، ٹاؤن ذمہ دار ظہیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ کا تعارف کرایا اور انہیں بھی شعبہ کے تحت ہونے والے دینی کام
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عزیر
عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
لانڈھی
ٹاؤن ، بابر مارکیٹ کی مسجد میں سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام
 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز ، لانڈھی ٹاؤن کراچی ،
بابر مارکیٹ کی ایک مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی ٹاؤن ذمہ دار مولانا آصف عطاری نے عاشقان رسول کو غسل میت کا عملی
طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی۔(رپورٹ:
عزیر عطاری ، شعبہ تجہیز وتکفین ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 18 مئی 2022ء بروز بدھ نوشہرہ
کے گاؤں میں قائم جامع مسجد غوثیہ میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں شرکائے مدنی قافلہ سمیت مقامی اسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالقیوم
عطاری نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے کا
عملی طریقہ بتاتےہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں
ہونے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شعبہ کفن دفن کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا گیا جس میں آنے والےعاشقانِ رسول کو شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری کی بستے پر آمد ہوئی، اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں
موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں دے
نوازا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر
عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مین بازار للیانی قصور میں تاجر اسلامی بھائیوں
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 14 مئی 2022ء بروز
ہفتہ مین بازار للیانی قصور میں تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کافی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد لیاقت علی عطاری
مدنی (صوبہ پنجاب ذمہ دار شعبہ کفن دفن) نے ’’ذکر اللہ کی اہمیت و درودِ پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود تاجران کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
قصور کی للیانی مارکیٹ میں ختمِ گیارہویں کے
موقع پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ

14 مئی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر قصور کی
للیانی مارکیٹ میں ختمِ گیارہویں کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مارکیٹ کےکثیر تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن
محمد دانش تفسیر عطاری نے’’کامیاب
تاجر کے اوصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول
کو 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 14
مئی 2022ء بروز ہفتہ مین بازار للیانی قصور کی جامع مسجد مدینہ میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کافی تعداد میں تاجران شرکت
کی۔
اس حلقے میں شعبہ کفن دفن کے صوبۂ پنجاب
پاکستان کے ذمہ دار مولانا محمد لیاقت علی عطاری مدنی نے ’’دورود ِپاک کے فضائل
اور زکوۃ دینے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کثرت کے
ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو اس
شعبے کے ذریعے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پتوکی مین بازار میں تاجران اور درزیوں کے دکانوں
پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

12 مئی 2022ء بروز جمعرات پتوکی میں قائم تاجران
اور درزی کی دکانوں پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد دانش
تفسیر عطاری نے ’’کامیاب تاجر کے اوصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے نماز کی اہمیت بیان کی۔بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
منڈی بہاء الدین
جامع مسجد فیضان مدینہ سوہا وہ جملانی میں
شعبہ کفن دفن کے تحت سنتوں بھرا اجتماع

10 مئی 2022
ء کو منڈی بہاء الدین جامع مسجد فیضان مدینہ سوہا وہ جملانی میں شعبہ کفن دفن کے تحت سنتوں بھرا اجتماع
ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی
نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرایا اور
میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا ۔ بعد اجتماع شرکاء کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر دینی
کاموں کے کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: امتیاز احمد عطاری ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ : محمد
مصطفی انیس انصاری)

گزشتہ روز کراچی پیر کالونی فیضان ام میلاد مسجد میں سیکھنے سکھانے کا مدنی
حلقہ ہوا جس میں معتکفین و دیگر عاشقان
رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے ”غسل میت دینے کے فوائد “پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز
غسل میت کا عملی طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی بتایا جس پر حاضرین نے اچھے تأثرات دیئے ۔(رپورٹ:عزیر عطاری ،تجہیز وتکفین ، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفی انیس )

26
اپریل 2022ءبعد تراویح ملیر2 قائد آباد ٹاؤن جامع مسجد فیضان بخاری میں مدنی حلقہ
ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نیاز عطاری
نےغسل میت کا عملی طریقہ سکھایا نیز کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی بتایا۔
ٹاؤن
ذمہ دار عبدالقیوم عطاری معتکفین و عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور غسل میت دینے کی نیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )

گلستان
جوہر میں 26 اپریل 2022ء کو بعد نماز تراویح جامع مسجد عثمان غنی میں کفن دفن تربیتی
سیشن ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں کو غسل میت
کا عملی طریقہ سیکھا یا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔