پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت 3 دن کا مدنی قافلہ الوفا روڈ کنٹو نمنٹ ٹاؤن کوئٹہ کی جامع مسجد میاں اسماعیل میں گیا جہاں شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی۔

اس دوران مقامی اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس موقع پر کنٹونمنٹ ٹاؤن نگران نورالعینین عطاری اور بلوچستان یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سمیت تاجر حضرات موجود تھے۔(رپورٹ:امتیاز عطاری صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)