دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 22
مارچ 2022 ء کو بہڑوال کلاں تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس ہواجس میں علاقے
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن بہڑوال کلاں کے عشر ذمہ دار محمد راشد علی
عطاری کے والدِ مرحوم حاجی محمد عاشق کے ساتویں ختم پاک پر شعبہ کفن دفن ذمہ دار
ابومحمد محمد دانش تفسیر عطاری نے عاشقان رسول کو نمازِ جنازہ کورس کروایاجس میں
اسلامی بھائیوں کو نماز جنازہ کے شرعی
مسائل بتائے اور ان کے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے انہیں مدرسۃ المدینہ بنانے کا ذہین دیا۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ڈسٹرکٹ قصور شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی،
کانٹینٹ: رمضان رضا )
فیضان
مدینہ بن قاسم ٹاؤن کراچی میں شبِ براءت کے حوالے سے اجتماع ذکر و نعت کا اہتمام
19
مارچ 2022 ء کو فیضان مدینہ بن قاسم ٹاؤن کراچی میں شبِ براءت کے حوالے سے اجتماع
ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا اس اجتماع پاک میں
مبلغ دعوت اسلامی نے اصلاح اعمال
پر گفتگو کی نیز شعبہ کفن دفن کے تحت ذمہ داران نے مدنی بستہ بھی لگایا ۔(رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
18
مارچ222 ء کو فیضان مدینہ کورنگی ملیرمیں
شعبہ کفن دفن کے تحت ہفتہ وار اجتماع ہوا جس میں بن قاسم ٹاؤن شعبہ کفن دفن آصف
عطاری اور فیضان مدینہ رکن مجلس عزیر
عطاری سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار شعبہ کفن دفن قاسم ظہیر عطاری نے شعبے کا تعارف کرایا اور شعبے کے تحت مدنی بستہ لگانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
16
مارچ 2022 ء کو کلفٹن کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورہ
ہواجس میں رکن شوری و سٹی نگران حاجی امین عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار کلفٹن ذیشان عطاری نے شرکت کی
اور شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی بستہ لگایا گیا ۔(رپورٹ: عزیر
عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 20 مارچ 2022ء بروز اتوار اسلام آباد میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبہ ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے ’’نماز جنازہ ‘‘ کے موضوع پرسنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو کفن
کاٹنے، پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا۔ بعدازاں نمازہ جنازہ کا طریقہ بھی بتایا ۔(رپورٹ: زبیر
عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا )
19
مارچ 2022 ء کو قصور میں ڈسٹرکٹ قصور ذمہ
دارمحمد نعمان عطاری کے والد محمد فاروق
ہاشمی (مرحوم )کا انتقال ہو گیا۔ اس موقع پر کفن دفن شعبہ ذمہ دار محمد دانش تفسیر
عطاری نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے میت کو غسل دیا اور نماز ِجنازہ ادا پڑھائی ۔ (رپورٹ: شعبہ
کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
حیدرآباد
کی ڈویژن سانگھڑ کے فیضان مدینہ میں کفن
دفن و نماز جنازہ کورس
شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 15 مارچ 2022 ء بروز منگل حیدرآباد کی ڈویژن سانگھڑ کے فیضان مدینہ میں مختلف کورسز کے اسلامی
بھائیوں کے درمیان کفن دفن و نماز جنازہ
کورس ہوا۔
ڈویژن
ذمہ دار شفقت عطاری نے اسلامی بھائیوں کو
کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا نیز نماز جنازہ پڑھنے کا پریکٹیکل طریقہ بھی بتایا۔ آخر میں مزید علم دین حاصل کرنے اور اپنی اصلاح کے لئے ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔(رپورٹ:
اعزاز عطاری مدنی صوبائی ذمدار کانٹینٹ: رمضان رضا )
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 15 مارچ 2022ء کو ملیر کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملیر کےاسلامی بھائیوں سمیت شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری، نیاز
عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار ظہیر عطاری نے شرکت کی۔
شہر
نگران حاجی امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں نیاز عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسلامی
بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے
سے بریفنگ دی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان
مدینہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا )
فیضانِ
عطار مسجد نشتر بستی کراچی میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے
کا مدنی حلقہ
14
مارچ 2022 ء کو فیضانِ عطار مسجد نشتر بستی کراچی میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے
کا مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائی اور مسجد انتظامیہ کے افراد شامل
تھے۔
رکن
مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل میت
دینے کی فضیلت اور نہ دینے کے نقصانات
پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں میت کو غسل
دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا ۔
اسلام
آ باد کی قبرستان انتظامیہ سے دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار کی ملاقات
15
مارچ 2022 ء کو قبرستان H11
اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس
عطاری نے قبرستان انتظامیہ سے ملاقات کی ،
شعبہ
کفن دفن کا تعارف کروایا اور میت کو غسل دینے کے فضائل پر بیان کیا ۔
نیز ذمہ
دار اسلامی بھائی نے عوام کی سہولت کے لئے شعبہ کفن دفن کا بورڈ قبرستان میں نصب
کیا۔(رپورٹ:
صداقت عطاری مدرسۃالمدینہ بالغان،
کانٹینٹ: مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں مراد میمن ٹاؤن کے مزار خان گوٹھ میں قائم جامع مسجد اقصٰی میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں علاقےکے اسلامی بھائیوں سمیت مسجد کی انتظامیہ نے شرکت
کی۔
دورانِ کورس نیاز عطاری(ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن) نے اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت کی چند ضروری باتیں بتائیں اور اس کا عملی
طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:عزیر عطاری
رکن ِشعبہ فیضان مدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
13 مارچ 2022ء بروز اتوار مولا پور گاؤں نزد
الہ آباد تحصیل چونیاں کی ایک مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
علاقے کے اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع قصور کے ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے کفن دفن کے مسائل بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ کا
عملی طریقہ سکھایا نیز تدفین کے معاملات،
تعزیت و عیادت اور نزع کے موضوع پر کلام کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)