دعوتِ اسلامی کے تحت 25 ستمبر 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدنی کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ شعبے کے میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ اور تدفین کے چند ضروری مسائل سکھائےنیز نمازِجنازہ کا مکمل طریقہ بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )