عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا د میں 25 ستمبر 2022ء بروز اتوار ٹیچنگ کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت کا طریقہ اور اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

دورانِ کورس شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )