4 اکتوبر 2022ء
بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشر اطراف اور نواب شاہ کے عاشقانِ رسول کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ سٹی ذمہ دار
شعبہ کفن دفن یاسر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمت پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز
انہیں اپنے اپنے علاقوں میں میت کو غسل دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
فیصل آباد کےسلیمی چوک میں
واقع مدرسہ عثمانیہ رضویہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پاکستان کے شہر فیصل آباد
میں واقع مدرسہ عثمانیہ رضویہ سلیمی چوک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں مدرسے کے بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد شیراز
عطاری مدنی (فیصل آبا د میٹروپولیٹن
ذمہ دار) نے
بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے بچوں
کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے اپنے گھروں کو سجانے کاذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل فیصل آبا دمیں قائم GTS ریسکیو مین برانچ میں نمازِ جنازہ
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی ایس آفیسر شبیر حسین سمیت دیگر تحصیل کے عہدداران کی شرکت رہی۔
فیصل آبا دکے میٹروپولیٹن
ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کا
پریکٹیکل کروایا اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں شرکت کرنے کے حوالےسے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری )
کوئٹہ سے3 دن کے لئے آئے
ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
2 ستمبر 2022ء
بروز اتوار کوئٹہ سے3 دن کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اُن کی تربیت
کی۔
اس موقع پر عزیر عطاری نے
حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت اور نمازِ جنازہ کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں بتایا نیز انہیں اپنے اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائیں۔
بعدازاں عزیر عطاری نے
شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یکم اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ فیضانِ مرشد کے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے اُن کی تربیت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں کفن
کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن کی تربیت
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن
دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے
آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی
ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
دعوت
ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ
بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان
کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر
عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن کی تربیت
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن
دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے
آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی
ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
دعوت
ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ
بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان
کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر
عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
28 ستمبر
2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
رکن شعبہ
کفن دفن عزیر عطاری نے دوران تربیت شرکا کو غسل میت کی فضیلت
بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس کی اہمیت پر شرعی معلومات سے اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی۔ بعدازاں انہیں نماز جنازہ کا طریقہ بیان کرتے ہوئے موقع ملنے پر غسل میت دینے کی نیت کروائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس
کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت فیصل آباد سرگودھا روڈ مدرسۃ المدینہ سول میں لائن میں کفن دفن کورس ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ سول لائن کے طلبہ نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے
کفن کاٹنے،پہنانے اور غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بتاکر نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ بتا یا ۔ بعدازاں بچو کو گھر درس دینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد شیراز عطاری مدنی میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تحت جہاں مسلمانوں کو دیگر فرض علوم سکھانے کا سلسلہ ہے وہی دعوتِ
اسلامی کا ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے جس کے تحت بالعموم دنیا بھر میں اور بالخصوص
پاکستان بھر میں اسلامی بھائی مختلف
مساجد،مدارس اور انسٹیٹیوٹ میں جاکر عاشقان رسول کو تدفین کے مسائل اور نماز جنازہ کا طریقہ سکھاتے ہیں۔
اس
سلسلے میں 26 ستمبر2022ء کو فیصل آباد اقبال ٹاؤن میں قائم گیسٹ پوسٹنگ انسٹیٹیوٹ میں کفن دفن کورس کا
انعقاد ہوا جس میں انسٹیٹیوٹ کے طلبہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔
محمد
شیراز عطاری مدنی نےشرکائے کورس کو غسل
میت دینے ،کفن پہنانے نمازِ جنازہ کا طریقہ
اوران سب کا پریٹیکل کروایا نیز فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے
شرکا کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد شیراز عطاری مدنی
میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ٹیچنگ کورس کرنے والے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے کفن دفن کورس کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا د میں 25
ستمبر 2022ء بروز اتوار ٹیچنگ کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
شیراز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت کا طریقہ اور
اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔
دورانِ کورس شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں
مدنی کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 25
ستمبر 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدنی کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ شعبے کے
میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ اور
تدفین کے چند ضروری مسائل سکھائےنیز نمازِجنازہ کا مکمل طریقہ بتایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
Dawateislami