شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 ستمبر 2022ء بروز منگل ناظم آباد باورچی محلہ کےعاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری (رکنِ شعبہ کفن دفن) نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ اور تدفین کورس کرنے کی اہمیت بتائی نیز غسلِ میت دینے کے حوالے سے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)