شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع علاقہ بری امام میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکا کو تدفین کے متعلق چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کے حوالے سے تربیت کی۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےا چھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے قصبے شاہ جمال دادو میں  اسلامی بھائیوں کو تدفین کے مسائل سکھانے اوراُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں نعیم عطاری (ناظم آباد ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن) نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری مسائل اور غسلِ میت کا عملی طریقہ سکھایا نیز انہیں اپنے اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی ترغیب دلائی۔

دوسری جانب شعبہ کفن دفن کےاسلامی بھائیوں نے محرم الحرام کے مدنی قافلے سے واپسی پر شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا

ا س موقع پر معاون ٹاؤن ذمہ دار محمد فرحان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نیو کراچی ٹاؤن کی جامع مسجد بیت المکرم میں عاشقانِ رسول کو تدفین کے مسائل سکھانے کے لئے کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے ڈسڑکٹ ذمہ دار محمد ریاض عطاری نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں اپنے اپنے علاقے میں غسلِ میت دینے کی ترغیب دلائی۔

مزید ذمہ دار نے شرکائے کور س کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 اگست 2022ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے  میاں چنوں سے آئے ہوئے عاشقان صحابہ و اہل بیترضی اللہُ عنہم کو تجہیز و تدفین کورس کروائےجس میں شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیااور حاضرین کو غسل میت و کفن دینے کا طریقہ بتایا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


9 اگست 2022ءکو شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلوں میں سفر کیا جس میں لوگوں کو نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا اورمختلف قبرستانوں میں حاضری ہوئی ، شرکا نے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی  کی ۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


9 اگست 2022ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت مبلغ  دعوت اسلامی یاسر عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پنجاب سے آئے ہوئے عاشقان صحابہ و اہل بیت رضی اللہُ عنہم کو تجہیز و تدفین کورس کروائے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیااور حاضرین کو غسل میت و کفن دینے کا طریقہ بتایا نیز اسکا عملی طریقہ بھی بتایا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان کے مختلف شہروں (جن میں لاہور، سیالکوٹ اور میاں چنوں) سے آئے ہوئےایک ماہ مدنی قافلے کے کثیر عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ حلقہ شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے عاشقانِ رسول کو شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، تدفین کے معاملات اور اس کی اہمیت بیان کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


5 اگست 2022ء بروز جمعہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی مدینہ کالونی میں واقع دیدار ِمصطفیٰ مسجد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِا ہتمام تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ساہیوال ڈویژن ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تدفین کے متعلق چند اہم باتیں بیان کیں نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اگست 2022 ء کو شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں لاہور سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کو تجہیز و تکفین کورس کروائےجس  میں شعبے کا تعارف ، غسل میت اور تکفین و تدفین کا طریقہ سکھایاگیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


31 جولائی 2022ء بروز اتوار پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران (جن میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، نگران شعبہ ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائی شامل تھے) کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) لیتے ہوئے شعبے کے 2026ء کے پلان، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی جن میں سے بعض یہ ہیں:

نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ موت کے بعد غسل میت دینا، کفن کاٹنا/پہنانا، جنازہ پڑھانا اور تدفین کرنا الحمد للہ  دعوت اسلامی کے اس شعبے کے تحت یہ ساری چیزیں کورس کی صورت میں سکھائی جاتی ہیں۔

شعبہ کفن دفن کے تحت صرف 30 منٹ میں نمازے جنازہ کورس کروایا جاتا ہے۔اسی طرح تدفین کورس کا دورانیہ بھی 30 منٹ ہے جس میں تدفین کاطریقہ کیا ہے؟تدفین کا حکم کیا ہے؟تلقین کا طریقہ اس کے بارے میں بھی اس کورس میں سکھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ 7 دن کے شارٹ کورس آن لائن، جزوقتی کورس کفن دفن نیز ایک دن کا رہائشی کفن دفن کورس، کووڈ کفن دفن کورس جس کا دورانیہ 1 گھنٹا 26 منٹ ہے۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے اس شعبے کی کار کردگی بیان کی کہ پاکستان میں اس شعبے کے تحت جو کورس کروائے گئے ان میں نمازے جنازہ کورس 19ہزار753 ہوئے جن میں کم و بیش 4 لاکھ 40 ہزار 914 اسلامی بھائیوں نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ بیرونے ممالک میں 4 ہزار 97 کورس ہوئے جن میں کم و بیش 59 ہزار155 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اکتوبر 2021ء تا جون 2022ء تک ٹوٹل 23 ہزار 850کورس ہوئے جس میں کم و بیش 5 لاکھ 69 شرکا نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ایک ایپ بنام Muslim`s Funeral ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے نیز اس شعبے میں اسلامی اسلامی بہنوں کے درمیان بھی کام کیا جاتا ہے اور ان کے بھی کورسز ہوتے ہیں۔ مدنی مشورے کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامِ آباد کے علاقے جی الیون میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے مدنی تربیتی کورس کے شرکا کے لئے ایک دن کا کفن دفن اجتماع منعقد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن دفن سمیت نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جولائی 2022ء بروز بدھ پھولنگر شہر کی ریسکیو 1122 کے آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

دورانِ حلقہ شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کے مسائل سمیت اس کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں ریسکیو آفس کے عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)