31
جولائی 2022ء بروز اتوار پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران (جن میں
شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، نگران شعبہ ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائی شامل تھے) کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) لیتے ہوئے شعبے کے 2026ء کے پلان، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی جن میں سے بعض یہ ہیں:
نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ موت کے بعد غسل میت دینا، کفن کاٹنا/پہنانا، جنازہ پڑھانا اور تدفین کرنا
الحمد
للہ دعوت اسلامی کے اس شعبے کے تحت یہ ساری چیزیں کورس کی صورت میں سکھائی جاتی ہیں۔
شعبہ کفن دفن کے تحت صرف 30 منٹ میں نمازے جنازہ کورس کروایا جاتا ہے۔اسی طرح تدفین کورس کا دورانیہ بھی 30 منٹ ہے جس میں تدفین کاطریقہ کیا ہے؟تدفین کا حکم کیا ہے؟تلقین کا طریقہ اس کے بارے میں بھی
اس کورس میں سکھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ 7 دن کے شارٹ کورس آن لائن، جزوقتی کورس
کفن دفن نیز ایک دن کا رہائشی کفن دفن کورس، کووڈ کفن دفن کورس جس کا دورانیہ 1 گھنٹا 26 منٹ ہے۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے اس شعبے کی کار کردگی بیان کی کہ پاکستان میں اس شعبے کے تحت جو کورس کروائے گئے ان میں نمازے جنازہ کورس 19ہزار753 ہوئے جن میں کم و
بیش 4 لاکھ 40 ہزار 914 اسلامی بھائیوں نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ بیرونے
ممالک میں 4 ہزار 97 کورس ہوئے جن میں کم
و بیش 59 ہزار155 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اکتوبر 2021ء تا جون 2022ء تک ٹوٹل
23 ہزار 850کورس ہوئے جس میں کم و بیش 5 لاکھ 69 شرکا نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کی ایک ایپ بنام Muslim`s Funeral ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی
ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے اسلامی
بھائیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے نیز اس شعبے میں
اسلامی اسلامی بہنوں کے درمیان بھی کام
کیا جاتا ہے اور ان کے بھی کورسز ہوتے ہیں۔ مدنی مشورے کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)