21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شعبہ کفن
دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے مدرسین سمیت علاقے کے دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ظہیر
عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری
مسائل بتائے نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مسلم فیونرل ایپ کا تعارف کرواتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری زون ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)