دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 جولائی 2022ء بروز منگل قصور شہر فتح پور یونین کونسل قطبہ گاؤں کی جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے اور کفن دفن کے چند ضروری مسائل سمیت نمازِ جنازہ کے اراکین و سنتیں بتائیں۔

بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکائےکورس نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)