23 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کراچی کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے غسلِ میت کے متعلق کلام کیا اور طلبۂ کرام کو شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)