دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 فروری 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس اجتماعِ پاک کے اختتام پر نماز جنازہ کورس کا بھی سلسلہ رہا جس میں عاشقانِ رسول کو چند ضروری مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں شعبہ ذمہ داران کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:ظہیر عباس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 فروری 2022ء بروز جمعرات کوٹ رادھا کشن میں نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس انعقاد کیا گیا جس میں معلم مدنی قاعدہ کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد دانش تفسیر عطاری نے نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے چند ضروری مسائل بتائے اور تدفین کا طریقہ سکھایا۔

بعدازاں ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سرور رضا عطاری کابینہ ذمہ دار کفن دفن کوٹ رادھا کشن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن کے تحت 9 فروری 20222 ء بروز بدھ  جامع مسجد عمر فاروق گوجرانوالہ میں میٹر پولیٹن ڈسٹرکٹ اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور نماز جنازہ کورس کروایا مزید اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی ۔ جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے جمبرکلاں ضلع قصور میں نمازِجنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائداعظم ہائی ا سکول جمبر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن دانش تفسیر عطاری نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالنبی عطاری تحصیل پتوکی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


8 فروری 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر سیہون شریف کی جامع مسجد فیضان مدینہ میں تین دن مدنی قافلے کے دوران کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت شرکائے قافلہ  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جنازے کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں خیر پور کابینہ میں نمازِ جنازہ اورکفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سکھر کے اسکولز، ٹیچرز، شرکائے مدنی قافلہ اور علاقے کے ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری نے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن صوبۂ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کمالیہ میں نماز جنازہ اور کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار لیاقت علی عطاری مدنی نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کی سنتیں و آداب بتائیں۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا کودعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شریف عطاری شعبہ کفن دفن ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر میر پور خاص میں 7 مقامات پر کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی ۔

مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےکورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کی سنتیں و آداب بتائیں۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا کو12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت  پاکستان کے شہر ٹنڈو جان محمد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مراد عطاری مدنی نے میت کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کی سنتیں و آداب بتائیں۔بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گلزار ہجری ٹاؤن سے میرپور خاص  میں قائم جامع مسجد صدیق اکبر میں آئے ہوئے 3 دن مدنی قافلے کے دوران عاشقانِ رسول کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن سلیمان عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر   نوشہرہ میں قائم جامع مسجد حنفیہ غوثیہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ میٹر و پولیٹن اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے میت کےکفن دفن میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بتایا۔

دورانِ کورس ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ (رپورٹ: مستنصر عطاری مدنی کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآبا دمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں  کے درمیان کفن دفن اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقادکیا گیا ۔

دورانِ کورس شعبہ ذمہ دارحیدرآباد میٹرو پولیٹن شفقت عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل سکھائے اور اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)