دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اگست 2022ء بروز منگل بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کےکراچی سٹی ذمہ داران، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ٹاؤن ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ تدفین کورس کروانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)