دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینی کام عام کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا جس میں اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے ناظمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار لیاقت عطاری نے کورس میں شریک ناظمین کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز کورس مکمل کرنے کے بعد دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس طرح کے کورسز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)