دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22، 23 اور24 جولائی 2022ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوارپاکستان کے شہر قصور میں 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت شعبہ مزاراتِ اولیاء و شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ رکنِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں سنتیں و آداب سکھائے گئے نیز اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری شعبہ کفن دفن ضلع قصور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)