گلشنِ اقبال کراچی میں شعبہ کفن دفن ذمہ داران کی
تقرری کے سلسلے میں مدنی مشورہ
30 جنوری 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
تحت گلشنِ اقبال کراچی میں شعبہ کفن دفن ذمہ داران کے سلسلے میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن سلیمان
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے
سے چند اہم نکات پرکلام کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 31 جنوری 2022ء بروز پیر عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں 63 دن کا کورس کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت
دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئےغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا۔
بعدازاں
ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت جامع مسجد گلستان کورنگی ساڑھے پانچ میں کفن دفن
کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس ٹاؤن ذمہ دار لانڈھی آصف عطاری نے کورس میں شریک
اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے
چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت
اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈیفنس ٹاؤن میں قائم جامع مسجد فیضان غوثِ پاک میں
کفن دفن کورس کا انعقاد
پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ڈیفنس ٹاؤن کراچی میں قائم جامع مسجد فیضان غوثِ پاک میں کفن دفن کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں ٹاؤن ذمہ دار ڈیفنس عبدالماجد عطاری
مدنی نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے
چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد غوثیہ غربی لدھیانہ وڑائچ گوجرانوالہ
میں کفن دفن کورس کا انعقاد
پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد غوثیہ غربی لدھیانہ وڑائچ میں کفن دفن کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند
ضروری مسائل بھی سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30
جنوری 2022ء بروز اتوار گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند
ضروری مسائل بھی سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 جنوری 2022ء
بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
بعداجتماع شعبہ کفن دفن
کے تحت اسلام آباد اور پنڈی مشاورت کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ
داراسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور نئے اہداف دیئے جس پرذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حیدرآباد ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ میں نمازِ جنازہ
اور کفن دفن کورس کا انعقاد
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28
جنوری 2022ء بروز جمعہ حیدرآباد ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ کی ایک جامع مسجد میں نمازِ
جنازہ اور کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دوران کورس ڈویژن ذمہ دار محمد شفقت عطاری نےشرکا
ئے کورس کو نمازِ جنازہ اور کفن دفن کے
چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اُن کی دینی واخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28
جنوری 2022ء بروز جمعہ حیدرآباد کی ایک جامع مسجد میں نمازِ جنازہ اور کفن دفن
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائویں نے شرکت کی۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار محمد شفقت عطاری نے شرکا
ئے کورس کو نمازِ جنازہ اور کفن دفن کے
چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اُن کی دینی واخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 28 جنوری
2022ء بروز جمعہ لالیاں سٹی کے ایک نجی اسکول میں نمازِ جنازہ کورس کا اہتمام کیا
گیا جس میں پرنسپل اور اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شریف عطاری نےشرکا ئے
کورس کو نمازِ جنازہ کی سنتیں بتاتے ہوئے
اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر وزیرآبا دکی ایک جامع مسجد میں
نمازِ جنازہ کورس کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 28 جنوری
2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر وزیرآبا دکی ایک مسجد میں نمازِ جنازہ کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نمازِ جنازہ کی سنتیں بتاتے ہوئے چند ضروری مسائل سکھائے۔اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے 25 جنوری 2022ء
بروز منگل لانڈھی کراچی میں قائم سبحانی مسجد چراغ ہوٹل کے اسلامی بھائی صلاح الدین
عطاری (جن کو پچھلے دنوں فالج کا اٹیک ہو گیا تھا) سے ملاقات کی۔
اس دوران شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطاری نے صلاح الدین عطاری سے عیادت کرتے ہوئے
انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے اور اس پر صبر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائی
نے اظہارِ تشکر کیا۔( رپورٹ:عزیر
عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)