گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک دن پر مشتمل کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے امام صاحب، امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام اور نمازیوں سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ڈویژن ذمہ دارغلام مصطفٰی عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عیادت اور تعزیت کا طریقہ بتایا نیز میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)