دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 22 مارچ 2022 ء کو بہڑوال کلاں تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس ہواجس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

ڈویژن بہڑوال کلاں کے عشر ذمہ دار محمد راشد علی عطاری کے والدِ مرحوم حاجی محمد عاشق کے ساتویں ختم پاک پر شعبہ کفن دفن ذمہ دار ابومحمد محمد دانش تفسیر عطاری نے عاشقان رسول کو نمازِ جنازہ کورس کروایاجس میں اسلامی بھائیوں کو نماز جنازہ کے شرعی مسائل بتائے اور ان کے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے انہیں مدرسۃ المدینہ بنانے کا ذہین دیا۔(رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری ڈسٹرکٹ قصور شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا )