شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن
سکھر کے علاقے اسٹیشن روڈ میں قائم جامع مسجد منور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور
نمازِ جنازہ کا طریقہ بتایا۔بعدازاں ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے
زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ سمن آباد میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ
کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مستنصر
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے
زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر دینہ کے کنڈ پنڈوری مقام میں کفن دفن کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ کورس رکنِ ریجن اسلام آباد شعبہ کفن دفن
محمد دانش تفسیر عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے غسل میت کا پریکٹیکل،
کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازے جنازہ کا طریقہ
سکھایا۔اس کے علاوہ غسل میت میں ہونے والی عوامی غلطیوں کے حوالے سے شرکا کو
بتایا۔
بعدازاں شرکائے قافلہ کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ’’ میت کے
غسل و کفن کا طریقہ‘‘ تقسیم کیاگیا۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر 2022ء بروز
اتوارمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری کے ہمراہ شعبہ کفن دفن کے
ذمہ دار (جو کہ پچھلے دنوں بیمار ہوگئے تھے)سے اُن کے گھر جا کرعیادت فرمائی۔
اس دوران نگرانِ شوریٰ نےذمہ داراسلامی بھائی سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کےلئے
دعا کروائی جس پر اسلامی بھائی نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری سمیت
دیگر ذمہ داران نے بستہ(اسٹال) لگایااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4
جنوری 2022ء بروز منگل تھوہا محرم خان تلہ
گنگ کے علاقے ڈھوک
گاڑ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز
احمد عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ
میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں
کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری رکن زون چکوال شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں تلہ گنگ پنجاب پاکستان میں قائم تھوہا محرم خان میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 3 جنوری 2022ء بروز پیر رکن ِزون
چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی اور غسل
میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن
کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت
بستہ (اسٹال)
بھی لگایا گیا جس میں شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں کی
جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری
سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنوعاقل ضلع سکھر میں کفن دفن کورس کا انعقاد،مقامی
اسلامی بھائیوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30
دسمبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر پنوعاقل ضلع سکھر
میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے تاجران اور ائمہ ٔ کرام
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو
غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز نمازِ جنازے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:محمد اقبال عطاری شعبہ كفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں اندرونِ سندھ کے علاقے میروہ گورچانی
کی ایک جامع مسجد میں تین دن کا مدنی قافلہ سفر پر گیا۔
دورانِ مدنی قافلہ 26 دسمبر 2021ء بروزاتور رکنِ
کابینہ میلاد رضا عطاری نے شرکائے قافلہ
سمیت مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں
میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے غسلِ میت، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے مختلف
علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ
داران نے مختلف مقامات پر بستے(اسٹال) لگائے گئے جس میں شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا گیا۔
اس دوران رکن ِکابینہ لانڈھی آصف عطاری رکنِ شعبہ
فیضان مدینہ عزیر عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے
زیرِ اہتمام رانی پور گمبٹ کے علاقے ھنگورجہ میں’’ کفن دفن کورس‘‘ منعقد ہوا جس میں تاجران اور ائمہ کرام
سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت
ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)