14 مارچ 2022 ء  کو فیضانِ عطار مسجد نشتر بستی کراچی میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائی اور مسجد انتظامیہ کے افراد شامل تھے۔

رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت اور نہ دینے کے نقصانات پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں میت کو غسل دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا ۔