دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں مراد میمن ٹاؤن کے مزار خان گوٹھ میں قائم جامع مسجد اقصٰی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں علاقےکے اسلامی بھائیوں سمیت مسجد کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نیاز عطاری(ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن) نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت کی چند ضروری باتیں بتائیں اور اس کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ فیضان مدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)