21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران ایک دن کے کفن دفن کورس کا اہتمام
کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کوغسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے
انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو
12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)