شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 مارچ 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ کفن دفن کےمختلف ذمہ داران (جن میں کلفٹن ٹاؤن ذمہ داران ذیشان عطاری ، اقبال عطاری اور فیضان مدینہ کے رکنِ مجلس عزیر عطاری شامل تھے)نے بستہ (اسٹال) لگایا ۔

ذمہ داران نے بستے پر آنے والے عاشقانِ رسول کو شعبے کے دینی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اس شعبے کے ذریعے دینی و فلاحی خدمات کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)