20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جامع مسجد فیضانِ یونس کے امام وخطیب مولانا عزیز
اللہ حقانی کے انتقال پر تعزیت
Thu, 17 Feb , 2022
2 years ago
پچھلےدنوں نیو کراچی میں قائم جامع مسجد فیضانِ یونس
بارہ دری کے امام وخطیب مولانا عزیز اللہ حقانی صاحب کا رضائے الہی سے انتقال ہوا گیا جس پر شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی۔
شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ مرحوم کو غسل دیا اور کفن پہنایا جبکہ
مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے
پڑھائی۔
رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے
ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)