پاکستان کے شہر   نوشہرہ میں قائم جامع مسجد حنفیہ غوثیہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ میٹر و پولیٹن اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے میت کےکفن دفن میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بتایا۔

دورانِ کورس ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ (رپورٹ: مستنصر عطاری مدنی کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)