دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 28
جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو شعبے کا تعارف
پیش کیا اور ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)
حاجی الطاف عطاری کی والدہ صاحبہ کی نماز جنازہ حاجی
منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مجلس ازدیاد حب کراچی
ریجن کے ذمہ دار حاجی الطاف عطاری کی والدہ صاحبہ رضائے الہی سے انتقال کرگئی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور کے علاقہ فتح گڑھ
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔نماز
جنازہ میں لاہور ریجن مجلس ازدیادحب کے ذمہ دار ، لاہور شمالی زون کے ذمہ دار حاجی
نعیم عطاری، واہگہ ٹاؤن کابینہ کے نگران محمد ندیم عطاری، مرحوم کے اہل خانہ، عزیز
و اقارب اور علاقے کے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔
غلام رسول قادری کی نماز جنازہ ،حاجی منصور عطاری کی
امامت میں ادا کردی گئی
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ
لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد شہباز عطاری کے بڑے بھائی غلام رسول قادری رضائے الہی
سے انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ شاہدرہ میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر مرحوم کے اہل
خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔
29 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن
دفن کے زیر اہتمام ملکاں والی مسجد کہروڑ پکا کابینہ میں 12 ماہ کےعاشقان رسول کی تربیتی نشست ہوئی۔
دوران نشست کفن دفن پریکٹیکل اجتماع منعقدہوا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔پریکٹیکل
اجتماع میں مسلم فینرل ایپ کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ استعمال کا طریقہ بھی سکھایا
گیا۔
29جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسکہ کابینہ میں کفن
دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں تمام ذمہ داران دعوت اسلامی، نگران کابینہ اور
علاقہ تا کابینہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
چکوال کابینہ پنڈی روڈ میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مبلغ دعو ت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور
شرکا کو نزع کی کیفیت بتاتے ہوئے مرنے کے بعد مردے کو سنبھالنا، گھر سے جنازے کو
سنت کے مطابق اٹھانا، جنازے کو لے کر چلنا، میت کو غسل دینا اور کفن بنانے کا
طریقہ سکھایا۔
مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام فیصل آباد زون کے مدرستہ المدینہ ناظمین
کے درمیان مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام فیصل آباد زون کے مدرستہ
المدینہ ناظمین کے درمیان مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ کفن دفن سید مظہر عطاری نے ناظمین کی تربیت
فرمائی اور شعبہ کفن دفن کی افادیت پر مدنی
پھول عطا فرمائے۔
مجلس کفن دفن کے مطابق 15 اور 16 فروری 2021 کو مدرستہ المدینہ کے مدنی
عملے کے درمیان کفن دفن پریکٹیکل اجتماعات کئے جائیں گے۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27
جنوری 2021ء کو ملیر ڈویژن جناح اسکوائر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقے
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار عابد عطاری نے غسل میت کی اہمیت
اور فضائل بیان کی اور شرکا کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے، پہنانے اور مسلمان
میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 27
جنوری 2021ء کو اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار سبحانی مسجد میں
مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن کابینہ مزمل عطاری نے غسل میت کی اہمیت اور
فضائل بیان کی اور شرکا کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے، پہنانے اور مسلمان میت کو
دفنانے کا طریقہ بتایا۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 63 دن کا
تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران کورس شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء کو مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں رکن مجلس فیضان مدینہ عزیر عطاری نے غسل میت کی اہمیت و فضیلت بیان کی اور
شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے، عملی طریقہ دیکھنے، اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 26
جنوری 2021ء کو کراچی کے علاقے لانڈھی اکبر علی شاہ گوٹھ
میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن، علاقہ اور حلقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطاری نے ”غسل میت
کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو عملی طور پر غسل میت میں
شامل ہونے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت
مسلمان میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن )
گجرات کابینہ
فیضان مدینہ میں کشمیر سے آئے ہوئے
تقریبا 69 عاشقان رسول کے درمیان کفن دفن کورس
27 جنوری 2021 ء بروز بدھ جلالپور جٹاں ڈویژن
اطراف گجرات کابینہ فیضان مدینہ میں کشمیر سے آئے
ہوئے تقریبا 69 عاشقان رسول کے درمیان ایک
دن کا کفن دفن کورس کروایا گیا جس میں عیادت و تعزیت ، غسل میت کا عملی طریقہ، کفن کاٹنے پہنانے کا عملی طریقہ
اور تدفین کے متعلق مدنی پھول پیش کئےگئے۔ کورس کے اختتام پر عاشقان رسول نے ٹیسٹ بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری شعبہ کفن دفن اسلام آباد
ریجن)