28 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30
جنوری 2022ء بروز اتوار گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند
ضروری مسائل بھی سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)