22 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
حیدرآباد کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار محمد شفقت عطاری نے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)