20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
حیدرآبا دمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کرنے
والے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن
اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقادکیا
گیا ۔
دورانِ کورس شعبہ ذمہ دارحیدرآباد میٹرو پولیٹن
شفقت عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں چند ضروری مسائل سکھائے اور
اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)