22 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے دنوں گلزار ہجری ٹاؤن سے میرپور خاص میں قائم جامع مسجد صدیق اکبر میں آئے ہوئے 3 دن مدنی
قافلے کے دوران عاشقانِ رسول کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن سلیمان عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)