گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت  پاکستان کے شہر ٹنڈو جان محمد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مراد عطاری مدنی نے میت کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کی سنتیں و آداب بتائیں۔بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)