دعوتِ اسلامی کی مجلس تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت 20اکتوبر2019ء  بروز اتوار ذمہ داران نے رکنِ زون کے ہمراہ لاہور کے علاقے مینارِ پاکستان میں اوراق ِمقدسہ کے باکسز لگائے ۔

واضح رہے! مجلس تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت لگائے گئے اوراقِ مقدسہ کے باکسز کو ہر ماہ دومرتبہ خالی کرکے محفو ظ مقام پر منتقل کیا جاتا ہے۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری،رکن زون مجلس تخفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 19اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہر کمالیہ میں ڈویژن ذمہ داران نے رکنِ ریجن ذمہ دار کے ہمراہ اوراق مقدسہ کے باکسز اور ڈرم خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کئے۔ (رپورٹ،ڈاکٹرمحمد عدنان عطاری،رکن ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کے تحت18اکتوبر2019ء کووہاڑی پنجاب میں عاشقانِ رسول نے قافلے میں سفر کیا۔ قافلے کے جدول کے مطابق سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ نے شرکا کووضو کے فرائض اور وضو کےمسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز وضو کا عملی طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ،عبدالحمیدعطاری،دفتر ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کے تحت17اکتوبر2019ء کو قصور کے علاقہ دربار بابا بھلے شاہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی زون کے رکن زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔بعد ازاں رکنِ زون نے خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے باکسز بھی خالی کئے۔

واضح رہے !مجلس تخفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت قصور شہر میں 550 باکسز اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئےہیں جنہیں ہر ماہ دو مرتبہ خالی کیا جاتا ہے۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون مجلس تخفظ اوراقِ مقدسہ)

17اکتوبر2019ء  بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گوجرانوالہ کے ڈویژن عالم چوک میں ذمہ داران نے رکنِ کابینہ اور اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ باکسز کو خالی کرنے کے بعد بوریاں بھر کر اوراق مقدسہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

یاد رہے! مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت اس ڈویژن میں600کے قریب باکسز اور گوجرانوالہ کابینہ میں3000 باکسز اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگائےگئے ہیں۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت17 اکتوبر2019ء کو KPKکے شہر ایبٹ آباد میں ذمہ داران نے رکن زون اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لئے باکسز جمع کئے اور رنگ وصول کرکے کارخانہ میں جاکر باکسز تیار کئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اییٹ آباد میں مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 300 کے قریب اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے باکسز لگائے گئےہیں۔(رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

17اکتوبر2019ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت KPKکے شہر ایبٹ آباد کی ایک مسجد میں درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن زون ہزارہ نے درس دیا اور شرکا کو اوراق کا تحفظ کیوں ضروری ہے اورمقدس اوراق کی بے حرمتی سے کیسے بچا جاسکتا ہے اس حوالے سے نکات دئیے نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت17 اکتوبر 2019ء کو ذمہ داران نےریجن ذمہ دار کے ہمراہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے شعبے کا تعارف پیش کیا نیز شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر کامونکی میں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ لاثانی دواخانہ اور لاثانی ٹریڈرز کے اونر حاجی حکیم ماجد سے ملاقات کی اور ان کے آفس میں مدنی حلقہ لگایا جس میں ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزاپنے شعبے سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 16اکتوبر2019ء کو گوجرہ پنجاب میں ذمہ داران نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ مفتی سبطین سعیدی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ،محمد عدنان عطاری،رکن ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت  پچھلے دنوں لاہور میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تر بیت کی اور شعبے کے کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون مجلس تخفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت17 اکتوبر2019ء بروز جمعرات کامونکی کے علاقہ حیدری شیش محل روڈ پر واقع جامع مسجد قطب شاہی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ دار، ذیلی ذمہ داران اور خادمینِ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ رکن ریجن نے اوراق مقدسہ کےحوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے ، ہر ماہ کم از کم تین دن کے قافلے میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)