مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمّہ داران نے پچھلے دنوں  جڑانوالہ کے علاقے سانگلہ ہل میں قراٰن محل کا وزٹ کیا اور تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز کی تیاری کا جائزہ لیا۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق ِمقدّسہ کے تحت9اکتوبر 2019ءکو گوجرانوالہ کے علاقے کالج روڈ مغل پورہ کی جامع مسجد انوارِ مدینہ میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذیلی حلقہ کےذمّہ داران اور خادمین نے شرکت کی۔ رکنِ ریجن نے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اورہر ماہ کم از کم تین دن کے قافلے میں خود بھی سفرکرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو سفر کروانےکا ذہن دیا۔(محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ ) 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں گوجرانوالہ پیپلز کالونی میں ذمّہ داران نے اراکین کابینہ اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ گھر گھر اور دکان اور دفاتر پر اوراق مقدسہ کے باکسز تقسیم کئے اور مقامی اسلامی بھائیوں کو اور اقِ مقدسہ کا ادب اور اس کی حفاظت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ذمّہ داران نے اوراق مقدسہ کے112 باکسزخالی کئے اور اوراقِ مقدسہ کو صحیح مقام تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کا یہ شعبہ پاکستان کے ہر شہر ہر قصبہ میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگاتے اور خالی کرتے ہیں۔(رپورٹ،محمد حکیم محمد حسان عطاری،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)


دعوت ِاسلامی  کی مجلس تحفّظ اوراقِ مقدسہ کے تحت فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس اور ریجن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن ِشوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کاجائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور جامعۃ المدینہ کے طلبا کو تحفظ ِاوراقِ مقدّسہ کی ذمّہ داری دینے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: عبدالحمیدعطاری، دفتر ذمّہ دارمجلس اوراقِ مقدسہ)


دعوت ِاسلامی کی مجلس تحفّظ اوراقِ مقدسہ کے تحت لاہور ریجن گوجرانوالہ زون میں اجتماع ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئےباکسزلگانے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے  نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے وہیں دعوت ِ اسلامی نے ایک شعبہ بنام ”تحفظ اراقِ مقدسہ “ بھی بنارکھا ہے جس کے تحت اوراقِ مقدسہ اور اللہ تبارک کے مبارک نام کی حفاظت کے لئےقراٰن محل اور اسٹوربنانے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں اوراقِ مقدسہ کو جمع کرنے کے بعد وقتِ مناسب پر سمندر میں ٹھنڈا کردیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکپتن زون ساہیوال کابینہ کے شہر میاں چنوں میں اسٹور اور قراٰ ن محل تعمیت کیا گیا ہے جس کا ریجن ذمّہ دار فیصل آباد مجلس اوراق ِمقدسہ نے وزٹ کیا اور ڈویژن ذمّہ دار کو قراٰن محل اور اسٹور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد عدنان عطاری، ریجن ذمّہ دارمجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ )


منچن آبادضلع بہاول نگر کے زرعی ترقیاتی بینک میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بینک کے اسٹاف نے شرکت کی۔ زون سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے دعوت ِ اسلامی کا تعارف پیش  کیا اور مجلس تحفظ اوراقِ مقدّسہ سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے بکس لگانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عبد الحمیدعطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت نگرانِ زون نے پشاور ہزارہ زون میں علما اور مشائخ کرام سے ملاقاتیں  کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ (رپورٹ: عبد الحمیدعطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت  ملتان زون کی گلگشت کابینہ میں کچہری روڈ پرواقع ایک ٹریول ایجنسی پر رکنِ زون اوراق ِ مقدسہ نے اوراق مقدسہ کا خصوصی بکس رکھا۔ ٹریول ایجنسی کے مالک نے دعوت ِاسلامی کی دینی خدمات اور بالخصوص اوراقِ مقدسہ کے شعبے کے حوالے سے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔(رپورٹ:محمد عبداللہ عطاری، تحفظ اوراقِ مقدّسہ)


دعوت ِاسلامی کی مجلس تحفّظ اوراق ِمقدسہ کے تحت لاہور گڑھی شاہو اور حیدرآباد لطیف آباد کے مختلف علاقے ، مارکیٹ  اور دکانون میں ذمّہ داران نے نئے باکسز لگائے اور پرانے باکسز میں سے اوراق ِمقدسہ نکالتے ہوئےقراٰن محل میں جمع کیا جبکہ دکان میں موجود اسلامی بھائیوں کومجلس تحفّظ اوراقِ مقدسہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 9، 10 اور 11 محرم الحرام 1441ھ کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 4 اگست 2019ء کو لودھراں کے ذمّہ داران نے جامعہ بہار مصطفےٰ سے مقدس اوراق جمع کر کےاسے محفوظ مقام میں منتقل کیا۔