دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ذمّہ داران نے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے کامونکی کابینہ میں
2200باکسز لگائے تاکہ ان باکسز میں اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرکے بے ادبی سے بچایا
جا سکے۔) محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کےتحت 8نومبر 2019ء کو نگران کابینہ، ریجن ذمّہ
دار اور ڈویژن ذمّہ دارسمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے پیر محل فیصل آباد کی جامع مسجد
میں قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ قافلہ مدنی حلقے لگائے گئےجس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور شرعی
مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔شرکائے قافلہ نے علاقائی دورہ بھی کیا جس میں
اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی گئی۔ (رپورٹ: ڈاکٹر عدنان عطاری، ریجن ذمّہ
دار)
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے
دنوں قصور سٹی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے ذمہ دارا ن نے شرکت کی۔ رکنِ زون
مجلس ِ تحفظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکا کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمجلس کے کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد رضا عطاری، رکن زون ،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت5نومبر2019ء کو شیخوپورہ پنجاب میں ذمہ داران نے جنوبی لاہور زون ذمہ دار کے ہمراہ
چوک درس دیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد
رضا عطاری، رکن زون ،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 4نومبر2019ء کو ذمہ داران نے لاہور کے علاقہ شالیمار میں اوراق مقدسہ کے لئے
باکسز جمع کئے۔(رپورٹ،محمد رضا
عطاری، رکن زون ،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
3نومبر2019ء کو اسلام نگرفیصل آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن ریجن فیصل آباد نے شرکا کو نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمد ارشاد عطاری،رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
31اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکن زون مالیات نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مجلس کو حاصل ہونے والے عطیات
کو شرعی اصولوں کے مطابق خرچ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری، رکن زون ،مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت30اکتوبر2019ء لاہور کے علاقہ غازی آباد میں رکن زون نے رکن
کابینہ و ڈویژن زمہ داران کے ہمراہ اوراق
مقدسہ کے لئے قراٰن محل حاصل کیا جہاں
روزانہ کی بنیاد پر مقدس اوراق محفوظ کئے جائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔(رپورٹ،محمد
رضا عطاری، رکن زون ،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں سرگودھا زون پیرمحل میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے شرکا سے
اوراقِ مقدسہ کے بڑے باکسز کی تعداد
بڑھانے، مزید مدنی کاموں کو بڑھانے اور شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد عدنان عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس
تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت 29اکتوبر2019ء
کو ہربنس پورہ پنجاب میں ذمہ داران نے رکنِ کابینہ کے ہمراہ اوراق مقدسہ
محفوظ کرنے کے لئے اوراقِ مقدسہ کے نئے باکسز
تیار کئے۔
واضح رہے! اس وقت ہربنس پورہ
پنجاب میں اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لئے کم
و بیش 1000 باکسز تیاری کے مراحل میں ہیں۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری،رکن
زون لاہور شمالی زون مجلس تخفظ اوراق)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت27اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے ڈویژن ذمہ
دار کے ہمراہ پاکپتن زون پیرمحل میں مقدس اوراق کے VIP باکسز
خالی کر کے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ (رپورٹ، محمد عدنان عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت28اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے نگرانِ مجلس
تحفظ اوراق ِ مقدسہ کے ہمراہ ملتان ریجن وہاڑی میں قائم TMOآفس کا مدنی دورہ کیا اور وہاں شخصیات سے ملاقات کی۔ذمہ
داران نے مدنی حلقے کا انعقاد کیا جس میں
نگرانِ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اپنے
شعبےکا تعارف پیش کرتے ہوئے وہاڑی میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے کام
سے متعلق تفصیلاً بریف کیا اور مدنی عطیات
کے ذریعے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،عبدالحمیدعطاری،
دفتر ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
Dawateislami