21اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے ” قیامت کا امتحان اور
مقدس اوراق کے تحفظ“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے تحت
مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان
عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلس حکیم کے تحت پچھلے دنوں KPKکے شہر پشاور میں ذمہ داران نے
ریجن ذمہ دار کے ہمراہ پرنسپل خیبر طبیہ کالج ممبر قومی طبی کونسل حکیم محمد یونس
فہیم سے ملاقات کی اور ان کے مطب پر مدنی
حلقہ لگایا جس میں کئی طبیبوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن
ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلس حکیم کے تحت پچھلے دنوں KPKکے شہر پشاور میں ذمہ داران نے
ریجن ذمہ دار کے ہمراہ حکیم سکندر خان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مجلسِ تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلسِ حکیم کے متعلق تفصیلی بریفنگ
دی۔ حکیم صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی
خدمات کو سراہا اور گنج بازار پشاور میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگوانے کی
نیت بھی کی۔(رپورٹ،
حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں پشاور پاکستان
میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ ریجن، رکنِ زون اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار
نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور شعبہ کے کام بڑھانےکے
حوالے سے اہم امور پر نکات بیان کئے۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلس حکیم کے تحت پچھلے دنوں پشاور میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر
طبیہ کالج حکیم صوفی بشیر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ذمہ داران نےریجن ذمہ دار کے ہمراہ شخصیات سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن
ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں 20اکتوبر2019ءکو مجلسِ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیاگیا جس میں کراچی اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کرنے کےفضائل اور طریقۂ کار سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان
کی تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، مجلس
معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت
20اکتوبر2019ء بروز اتوار ذمہ داران
نے رکنِ زون کے ہمراہ لاہور کے علاقے مینارِ
پاکستان میں اوراق ِمقدسہ کے باکسز لگائے ۔
واضح رہے! مجلس تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت لگائے گئے
اوراقِ مقدسہ کے باکسز کو ہر ماہ دومرتبہ خالی کرکے محفو ظ مقام پر منتقل کیا جاتا
ہے۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری،رکن زون مجلس
تخفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت 19اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہر کمالیہ میں ڈویژن ذمہ داران نے رکنِ
ریجن ذمہ دار کے ہمراہ اوراق مقدسہ کے باکسز اور ڈرم خالی کرکے محفوظ مقام پر
منتقل کئے۔ (رپورٹ،ڈاکٹرمحمد
عدنان عطاری،رکن ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کے تحت18اکتوبر2019ء
کووہاڑی پنجاب میں عاشقانِ رسول نے قافلے
میں سفر کیا۔ قافلے کے جدول کے مطابق
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ
مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ نے شرکا کووضو کے فرائض اور وضو کےمسائل سے متعلق آگاہی
فراہم کی نیز وضو کا عملی طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ،عبدالحمیدعطاری،دفتر ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کے تحت17اکتوبر2019ء
کو قصور کے علاقہ دربار بابا بھلے شاہ میں
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی زون کے رکن زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے کے کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔بعد ازاں رکنِ زون نے خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے باکسز بھی خالی کئے۔
17اکتوبر2019ء بروز جمعرات
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے
تحت گوجرانوالہ کے ڈویژن عالم چوک میں ذمہ
داران نے رکنِ کابینہ اور اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ باکسز کو خالی کرنے کے
بعد بوریاں بھر کر اوراق مقدسہ کو محفوظ
مقام پر منتقل کیا۔
یاد رہے! مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت اس ڈویژن میں600کے
قریب باکسز اور گوجرانوالہ کابینہ میں3000 باکسز اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگائےگئے ہیں۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ)
دعوت اسلامی کی
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت17 اکتوبر2019ء کو KPKکے شہر ایبٹ آباد میں ذمہ داران نے رکن زون اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے لئے باکسز جمع کئے اور رنگ وصول کرکے کارخانہ میں جاکر باکسز تیار کئے۔