دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ قرآنِ
مجید اور دیگر مقدس اوراق کو بے حرمتی سے
بچانے کے لئے انہیں جمع کرکے محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے خدمات پیش کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں 5 دسمبر بروز جمعرات 2019ء کوحیدرآباد شہر سے اوراقِ مقدسہ محفوظ
کرنے کےلیے مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ رکن زون نے اوراق
لوڈنگ کروا کر کنویں میں ٹھنڈا کرنے کےلیے روانہ کردیا۔(محمد سہیل عطاری رکن زون حیدرآباد مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے
تحت24نومبر2019ء کو لاہور کے علاقے غازی
آباد میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےذمہ دار نے ڈویژن ذمہ داران سے ملاقاتیں کی اور ٹیلی
تھون میں تعاون کے حوالے سے ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد رضا عطاری، رکن زون مجلس تخفظ
اوراق)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
24نومبر2019ء کو ذمہ داران نے مصطفی آباد(رائیونڈ) لاہور میں اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے بڑے باکسز لگائے
گئے۔
یاد رہے! لاہور شمالی زون میں 150 سے زائد بڑے باکسز لگے
ہوئے ہیں جنہیں ہر ماہ دو مرتبہ خالی کیا
جاتا ہے۔ (رپورٹ:محمد رضا عطاری،
رکن زون مجلس تخفظ اوراق)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ
گوجرانوالہ پیپلز کالونی ڈویژن میں فیضان مدینہ کے ڈرم اور مختلف مکاتب میں
لگے باکسز کو خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت پنڈی بھٹیاں ڈویژن میں مختلف پینٹ کی دکانوں پر مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیاجس میں رکنِ کابینہ نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اپنے شعبے سے متعلق بریف کرتے ہوئے اس شعبے
کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ راہوالی ڈویژن میں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے 50
نئےباکسز لگائے۔(رپورٹ: محمد حکیم
محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)
Dawateislami