دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت30اکتوبر2019ء لاہور کے علاقہ غازی آباد میں رکن زون نے رکن کابینہ و ڈویژن زمہ داران کے ہمراہ اوراق مقدسہ کے لئے قراٰن محل حاصل کیا جہاں روزانہ کی بنیاد پر مقدس اوراق محفوظ کئے جائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری، رکن زون ،مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں سرگودھا زون پیرمحل میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے شرکا سے اوراقِ مقدسہ کے بڑے باکسز کی تعداد بڑھانے، مزید مدنی کاموں کو بڑھانے اور شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد عدنان عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تخفظ اوراق مقدسہ کے تحت 29اکتوبر2019ء کو ہربنس پورہ پنجاب میں ذمہ داران نے رکنِ کابینہ کے ہمراہ اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لئے اوراقِ مقدسہ کے نئے باکسز تیار کئے۔

واضح رہے! اس وقت ہربنس پورہ پنجاب میں اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لئے کم و بیش 1000 باکسز تیاری کے مراحل میں ہیں۔(رپورٹ،محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون مجلس تخفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت27اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ پاکپتن زون پیرمحل میں مقدس اوراق کے VIP باکسز خالی کر کے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ (رپورٹ، محمد عدنان عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت28اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے نگرانِ مجلس تحفظ اوراق ِ مقدسہ کے ہمراہ ملتان ریجن وہاڑی میں قائم TMOآفس کا مدنی دورہ کیا اور وہاں شخصیات سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے مدنی حلقے کا انعقاد کیا جس میں نگرانِ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اپنے شعبےکا تعارف پیش کرتے ہوئے وہاڑی میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے کام سے متعلق تفصیلاً بریف کیا اور مدنی عطیات کے ذریعے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،عبدالحمیدعطاری، دفتر ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت K.P.K کے شہر ہری پور اور لکی مروت میں رکن زون نے خادمین اوراق مقدسہ کے ساتھ مل تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے باکسز تیار کئے ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہری پور اور لکی مروت میں دعوت اسلامی کے تحت اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئےکم وبیش 460 کے قریب باکسز لگائے گئے ہیں جن کو مناسب وقت میں خالی بھی کردیا جاتاہے۔( حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26اکتوبر2019ء کو پاکپتن زون کمالیہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون ذمہ دار نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تر بیت کی اورشعبے کو خود کفیل بنانے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ، محمد عدنان عطاری،ریجنل ذمہ دار ، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں رکنِ ریجن تحفظ اوراق مقدسہ نے اوراق مقدسہ کے باکسز کو خالی کرتے ہوئے مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گوجرانوالہ کے ڈویژن کھیالی میں ڈویژن ذمہ دار نے خادمینِ اوراق مقدسہ کے ہمراہ اوراق مقدسہ کے کم و پیش100 باکسز کو خالی کیا اور بوریوں کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔( حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 25اکتوبر 2019ء کو شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ لاہور پر رکن میاں میر کابینہ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔(محمد رضا عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)



دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان میں پچھلے دنوں مجلس تحفظِ اورراقِ مقدسہ  کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار،پاکستان دفترذمہ دار،رکن زون،رکن کابینہ اور خادم اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔ نگران مجلس تحفظِ اورراقِ مقدسہ نے شرکا سے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے میں مزید بہتری کے متعلق آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،عبدالحمیدعطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت23اکتوبر2019ء کو پاکپتن زون اوکاڑہ میں ذمہ داران نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ مقدس اوراق کے باکسز اور ڈرم خالی کرکےانہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ، محمد عدنان عطاری،ریجنل ذمہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)