دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 4 دسمبر بروز بدھ 2019 ءکو گجرانوالہ میں ایک شخصیت سے ملاقات اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پررکن ریجن نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور بالخصوص مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کی اہمیت اور اسکی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں ان مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے 50 باکسز اپنے علاقے میں لگوانے کا عزم کیااور باکسز خالی کرنے کے حوالے سے بھی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کی۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)