
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو قصور سٹی میں مجلس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں
نےدکاندار حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اجتماعِ غوثیہ میں شرکت کرنے کی دعوت
پیش کی۔ (محمد رضا عطاری،رکن زون
لاہور شمالی زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو شہر شیخوپورہ
کے علاقہ اقبال ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر مجلس
کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تحفظ اوراق کےلئے مجلس کی خدمات کو بیان کیا اوراور
تعاون کرنے کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر فیکٹری اونر نے ہر ماہ
اسٹور کا کرایہ دینے اور ہر جمعرات کو فیکٹری سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے لیئے گاڑی چلانے کی نیت کی۔(محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو شہر شیخوپورہ
کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں مجلس کی کوششوں اور اسلامی بھائیوں کے تعاون سےاوراق کو
محفوظ کرنے کے لئے نئے کارخانے اور اسٹور کا اہتمام کرلیا گیا ہے ۔(محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت حیدرآباد زون کے شہر حیدرآباد لطیف
آباد نمبر 12 میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کی اہمیت و
خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے اسٹال لگایا
گیا جس کا کثیر اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا۔(رپورٹ:محمد سہیل عطاری، رکن زون مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ حیدرآباد)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت نگران مجلس نے وہاڑی کابینہ کے ڈویژن اڈا
ٹیھنگی کے بازار میں مدنی حلقہ لگایا جس میں بازار کے دکانداروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے
اس موقع پر نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبے کا تعارف بھی کروایا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو ملتان میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا۔جس میں نگران
مجلس نے ریجن ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے سابقہ مدنی مشورے کے نکات،ٹیلی
تھون کارکردگی،ایک ماہ کے مدنی قافلےکے حوالے سے ذہن سازی، خود کفالت اور مجلس سے
متعلق اہم امور پر گفت و شنید کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالحمیدعطاری،دفتر ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
7 دسمبر بروز ہفتہ2019 ء کوشیخو پورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں مجلس ذمہ داران
نے علاقے کی ایک کاروباری شخصیت کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے
لئے فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔(محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون مجلس
تخفظ اوراق)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
7 دسمبر بروز ہفتہ2019 ء کوشیخو پورہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں چوک درس کا اہتمام ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور مجلس کے ساتھ مل کر تحفطِ اوراق کے لئے کام کرنے کا
ذہن دیا گیا۔ (بلال مدنی،ریجن ذمہ
دار اوراق مقدسہ ملتان)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت روہیلاں والی ڈیرہ غازی خان زون ملتان ریجن میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے مختلف
جگہوں پر مقدس اوراق کے تحفظ کیلیے ڈرم بنوائے اور انہیں مناسب جگہوں پر نصب کیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت اوراق مقدسہ کیلئے باکسز لگانے کے لئے
ذہن سازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں چوک گدھ پور علی پور کابینہ ڈیرہ
غازی خان زون ملتان ریجن میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے ایک شخصیت سے
101بکس وصول کیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے تحت 2 دسمبر بروز پیر کو پنجاب
کے شہر ظفر وال میں رکن کابینہ نے علامہ عبدالستار صاحب سے ملاقات کی جس میں انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور بالخصوص مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ جسے انہوں نے بہت سراہا اور اس شعبہ کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے تحت 4 دسمبر بروز بدھ 2019 ءکو پنجاب کے شہر سکھیکی میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن کابینہ
نے ڈویژن ذمہ دار کے ساتھ مل کر علاقے کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور
اوراق مقدسہ کے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی ۔(حکیم محمد حسان عطاری،
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)