دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ نے سرگودھا میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

اسی طرح ذمّہ داران نے سرگودھا میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کئے اور مقدس اوراق کو قراٰن محل میں محفوظ کیا۔(رپورٹ:عدنان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 25دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مجلس تحفظ اوراقِ نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:عدنان عطاری، مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی کے تحت 24دسمبر2019ء کو شیخوپورہ کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ اسکیم کے علاقے اقبال ٹاؤن کی جامع مسجد  حنفیہ میں بعد نماز ظہر درس وبیان کا سلسلہ ہوا جس میں امام مسجد اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ رکنِ زون مجلس تحفظ اورقِ مقدسہ نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 12مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور اپنے گھر اور آفس میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے ایک ایک بکس رکھنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! اسی مقام پر نماز ظہر سے قبل چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت گوجرانوالہ سوئی نادرن آفس میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران اور آفس کے اسٹاف نے شرکت کی۔نگرانِ زون گوجرانوالہ نے”معجزات مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمجلس تحفظ اوراقِ کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت حافظ آباد کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب  چوک درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ نے درس دیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت حافظ آباد کےایک ہوٹل میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہوٹل پر موجود اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکن کابینہ حافظ آبادنے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسز لگانے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت  رکنِ کابینہ نوشہرہ نے خادمین اوراقِ مقدسہ کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں میں اوراقِ مقدسہ کے 60باکسز کو خالی کیا اور مقدس اوراق کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے رکنِ زون گوجرانوالہ نے20دسمبر2019ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ منڈیالہ تیگہ گوجرانوالہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور دعائے خیر کی۔

اسی طرح منڈیالہ تیگہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلر نے شرکت کی۔ رکنِ زون گوجرانوالہ نے دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز لگانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 21دسمبر2019ء کوگوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن زون گوجرانوالہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔ رکن زون گوجرانوالہ نے دورانِ قافلہ نئے اسلامی بھائی کو درس دینے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 21دسمبر2019ءکو گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ میں سنّتوں بھرا جتماع ہوا جس میں رکنِ کابینہ اور خادمین اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔ رکن زون گوجرانوالہ نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ:حکیم حسان عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 17دسمبر2019ءکوشیخوپورہ ڈویژن خانپور کی جامع مسجد صدیقیہ میں بعد نماز ظہر درس وبیان  کا سلسلہ ہوا جس میں امام مسجد، مدرسۃ المدینہ کے مدرس اور طلبہ سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔رکنِ زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے گھر اور آفس میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے ایک ایک عدد باکس لگانے کا ذہن دیااور 12مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری،رکن زون تحفظ اوراقِ مقدسہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 22دسمبر2019ءکو رکنِ زون نے داتا صاحب کابینہ کے علاقے اسلام پورہ ابدالی چوک میں ایک پراپرٹی ڈیلر محمد وارث سے ان کے آفس میں جاکر ملاقات کی۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور آفس میں اوراق مقدسہ کے باکس لگانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ)